پاکستان
24 جولائی ، 2017

آصف زرداری کے لاپتہ ساتھی نواب لغاری واپس گھر پہنچ گئے، ذرائع

آصف زرداری کے لاپتہ ساتھی نواب لغاری واپس گھر پہنچ گئے، ذرائع

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے لاپتہ قریبی ساتھی نواب لغاری گھر واپس پہنچ گئے۔

ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ نامعلوم افراد گاڑی میں نواب لغاری کو سواں کے علاقے میں چھوڑگئے۔

نواب لغاری کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ  میں کیس زیرسماعت ہے جبکہ ان کو کو چار اپریل کو نامعلوم افراد نے اٹھایا تھا۔

اس سے قبل رواں سال مئی میں زرداری کے قریبی ساتھیوں غلام قادر مری اور اشفاق لغاری کو بلوچستان سے بازیاب کرایا گیا تھا۔

غلام قادر مری اور اشفاق لغاری بھی اپریل میں لاپتہ ہوگئے تھے۔غلام قادر کو جامشورو سے اور اشفاق لغاری کو کراچی سےاغوا کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :