پاکستان
24 جولائی ، 2017

ظفرعبداللہ قائم مقام چیرمین ایس ای سی پی تعینات 

ظفرعبداللہ قائم مقام چیرمین ایس ای سی پی تعینات 

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے ظفر عبداللہ کو قائم مقام چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسیچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

 نواز شریف نے چیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی معطلی اور ظفر عبداللہ کی قائم مقام چیرمین ایس ای سی پی تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے جب کہ ظفر عبداللہ کی قائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی تقرری تین ماہ کے لیے ہوگی۔

وزرات خزانہ نے بھی چیرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کی معطلی اور ظفر عبداللہ کی قائم مقام چیرمین کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ظفر حجازی کیس کا فیصلہ ہونے تک معطل رہیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :