دنیا
25 جولائی ، 2017

نچلی ذات کے سیاستدان بھارت کے صدر بن گئے

نچلی ذات کے سیاستدان بھارت کے صدر بن گئے

نئی دہلی: ہندو مذہب میں نچلی ذات تصور کی جانے والی دلت برادری سے تعلق رکھنے والے رام ناتھ کووند نے بطور بھارتی صدر حلف اٹھالیا ہے۔

کووند بھارت کے دوسرے صدر ہیں جن کا تعلق دلت ذات سے ہے۔ ان سے قبل 1997 میں بھارتی صدر بننے والے کے آر نارائن کا تعلق بھی اسی ذات سے تھا۔

سابق وکیل اور ریاستی گورنر رہ چکے کووند کو گزشتہ ہفتے بھارتی پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں سے 65 فیصد ووٹ ملے۔

حلت اٹھانے کے بعد کووند کا کہنا تھا کہ ان کا بچپن ایک چھوٹے سے گاؤں کے کچے مکان میں گزرا جبکہ ان کا صدر بننے تک کا سفر کافی طویل اور مشکل تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے عہدے کو ملک کی دلت برادری کی حالت زار بہتر بنانے کے استعمال کریں گے۔

71 سالہ کووند کو ہندوستان کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے نامزد کیا۔

مزید خبریں :