پاکستان
25 جولائی ، 2017

وزیراعظم ملکی وقار کی خاطر استعفیٰ دے دیں، سعید غنی

سعید غنی کا سندھ اسمبلی میں اظہار خیال

Posted by Geo News Urdu on Tuesday, July 25, 2017

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ ملکی وقار کی خاطر عدالت کے فیصلے تک استعفیٰ دے دیں۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے حلف کی پاسداری کے لیے عہدے  کی قربانی دی تھی، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا وزیراعظم ایک باوقار شخص ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اپنی عزت اور وقار سے زیادہ ملک کا وقار اہم ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ ملک کے اندر اور سرحدوں پر بحرانی کیفیت ہے لیکن ہمیں کوئی حکومت نظرنہیں آرہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اور پوری کابینہ  کی توجہ صرف اور صرف جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ  پر ہے۔

مزید خبریں :