صحت و سائنس
25 جولائی ، 2017

غصہ صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے، تحقیق

غصہ صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے، تحقیق

دنیا میں بہت کم لوگ ایسے ہوں گے جنہیں غصہ نہیں آتا ہوگا یا وہ غصہ آنے پر اس کا اظہار ہی نہیں کرتے ہوں لیکن غصہ کرنے والے افراد کے لیے بری خبر یہ ہے کہ اس کے صحت پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ غصہ کے وقت کو شش کی جائے کہ اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں کیونکہ اس سے کئی مسائل کا سامنا ہوجاتا ہے۔

ماہرین نے تحقیق کے بعد چند ایسی خطرناک علامات وضع کی ہیں جس کی وجہ غصہ ہوسکتا ہے۔

دل کیلئے خطرناک: 

ویک فوریسٹ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کی تحقیق کے مطابق غصہ دل کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے کیونکہ اس سے خون کا دورانیہ بھی رک جاتا ہے اور دل پر دباؤ پڑنا شروع ہوجاتا ہے جو دل کے دورے کا باعث بن سکتا ہے۔

نظام انہضام کے لیے مضر:

ہارورڈ میڈیکل اسکول کی تحقیق کے مطابق جو لوگ اکثر غصہ کرتے ہیں ان کا نظام ہاضمہ رست طور پر کام کرنا چھوڑدیتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ان کی صحت متاثر ہوتی ہے بلکہ خوراک میں بھی کمی آتی ہے۔

غصہ دماغ کمزور کرتا ہے:

غیر ملکی طبی جریدے میں  شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق غصہ کرنے سے دماغی قوت کمزور ہوتی ہے اور ساتھ ہی تناؤ(اسٹریس) کی شکایات موصول ہوتی ہے جس سے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہوجاتی ہے۔

تخلیقی صلاحیتوں کو روکنے کا سبب:

ایک تحقیق کے مطابق غصہ نہ صرف دل، نظام ہاضمہ، پھیپڑوں اور دماغ کو متاثر کرتا ہے بلکہ ساتھ ہی تخلیقی صلاحیتوں کو بھی بڑھنے سے روکتا ہے۔

غصے کی وجہ سے لوگ مضر صحت اشیا جیسے سگریٹ، نوشی تمباکو، نشہ آور چیزیں اور شراب وغیرہ کا استعمال کرنے لگ جاتے ہیں جو صرف اور صرف صحت کے لیے نقصان کا باعث ہیں۔

ماہرین کا مشورہ ہ کہ غصے کے وقت خاموشی اختیار کرنی چاہیے اور دل و دماغ کو زیادہ سے زیادہ سکون فراہم کرنا چاہیے۔

مزید خبریں :