پاکستان
25 جولائی ، 2017

آرمی چیف کا جنرل اسپتال لاہور کا دورہ، خودکش حملے کے زخمیوں کی عیادت

آرمی چیف کی لاہور جنرل اسپتال آمد

Posted by Geo News Urdu on Tuesday, July 25, 2017

لاہور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کے روز جنرل اسپتال لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گزشتہ روز کے خودکش حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔

تفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ دھماکے کے 35 زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

گزشتہ روز 3 بج کر 55 منٹ پر ہونے والے خودکش حملے میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد شہید اور 57 زخمی ہوئے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے حملے کی تفتیش میں مصروف ہیں اور گزشتہ روز جائے وقوعہ سے بم ڈسپوزل اسکواڈ، فارنزک ماہرین اور تفتیشی اہلکاروں نے شواہد اکٹھا کیے جب کہ آج بھی تفتیشی حکام جائے وقوعہ کا دورہ کررہے ہیں۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس سے پتا چلا ہے کہ مبینہ خودکش حملہ آور موٹرسائیکل کی بجائے رکشے پر آیا جو گجومتہ اور کاہنہ کی طرف سے ہوتا ہوا سبزی منڈی پہنچا۔

مزید خبریں :