پاکستان
25 جولائی ، 2017

لاہور دھماکا: وزیراعلیٰ پنجاب کا شہدا کے ورثا اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان

لاہور دھماکا: وزیراعلیٰ پنجاب کا شہدا  کے ورثا اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہور دھماکے کے شہدا کے ورثا اور متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان کردیا۔

شہبازشریف نے گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے دھماکے کے شہدا کے ورثا کے لیے 20 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے جب کہ شدید زخمیوں کو 10 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے دھماکے میں معمولی زخمی ہونے والوں کے لیے 3 لاکھ روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے فیروز پور روڈ پر بم دھماکے میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد شہید ہوئے جب کہ دھماکے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ خودکش حملہ تھا اور حملہ آور کی عمر 16 سے 17 سال تھی۔

مزید خبریں :