پاکستان
25 جولائی ، 2017

پاکستان اور مالدیپ کے درمیان معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور مالدیپ کے درمیان معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور مالدیپ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی یاد داشتوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم نوازشریف اور صدر مالدیپ عبداللہ یامین عبدالقیوم نے شرکت کی۔

تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان دفترخارجہ اور سول سروسز کے شعبوں میں تربیتی تعاون بڑھانے کی یاد داشت پر دستخط کیے گئے جب کہ دونوں ممالک میں تجارت، تعلیم اور سیاحت میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

سیاحت، ماحولیاتی تبدیلی کے شعبوں، تجارت اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں بھی دو طرفہ تعاون بڑھانے کی یاد داشتوں پر دستخط کیے گئے۔

اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف 3 روزہ دورے پر مالدیپ پہنچے جہاں صدارتی دفتر میں وزیر اعظم کا شاندار استقبال کیا گیا، انہیں 7 توپوں کی سلامی کے ساتھ ساتھ گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

مزید خبریں :