شہر شہر
26 جولائی ، 2017

کراچی ، مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان

کراچی ، مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان

کراچی میں آئندہ24 گھنٹوں کے دوران مطلع کبھی مکمل اور کبھی جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان بھی ہے۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے 34ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مغربی علاقوں سے ہوائیں 18سے 36 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔

مزید خبریں :