پاکستان
26 جولائی ، 2017

جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر شکیل اوج قتل کیس کا ملزم بری

جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر شکیل اوج قتل کیس کا ملزم بری

کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل کیس کے ملزم کو عدم ثبوت پر بری کردیا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل کیس کے ملزم منصور کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ سرکاری وکیل ملزم کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے اس لئے گرفتار ملزم منصور کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کیا جائے۔

مقتول ڈاکٹر شکیل اوج قتل کیس کے ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جب کہ کیس میں نامزد فہیم جبلپوری، احتشام اور دیگر مفرور ہیں۔

خیال رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر شکیل اوج کو 18 ستمبر 2014 کو یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔

مزید خبریں :