انٹرٹینمنٹ
26 جولائی ، 2017

رنبیر کا کرن کے شو میں نہ جانے کا اعلان

رنبیر کا کرن کے شو میں نہ جانے کا اعلان

بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے تنازعات سے بچنے کے لیے ہدایت کار کرن جوہر کے مشہور رئیلٹی شو ’کافی ود کرن‘ میں نہ جانے کا اعلان کیا ہے۔

ہدایت کار کرن جوہر سلور اسکرین پر فلمسازی کے ساتھ ساتھ چھوٹے پردے پر میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دیتے ہیں اور ان کا شو ’’کافی ود کرن‘‘ فلمی حلقوں کے ساتھ ساتھ عوام میں بھی خاصا مقبول ہے۔

شو کے دوران متعدد اداکار سوالوں کے جواب دینے کے بعد تنازعات کا بھی شکار ہوچکے ہیں اور انہیں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں رنبیر کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ کرن کے شو میں نہیں جائیں گے کیوں کہ کرن شو کے دوران اجنبیت دور کر دیتے ہیں اور مہمان یہ بھول جاتے ہیں کہ انہیں لاکھوں لوگ دیکھ رہے ہیں۔

رنبیر کے مطابق کرن کو اس بات کا ’موٹا پیسہ‘ مل جاتا مگر مہمان مسائل میں گِھر جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کافی ود کرن میں جاتے جاتے تھک گیا ہوں اور 5 ویں والے سیزن میں جانا ہی نہیں جاتا تھا لیکن انہیں زبردستی جانا پڑا جب کہ میں نے اور انوشکا نے پورے بالی وڈ  کو شو میں جانے سے روکنے کی منصوبہ بندی بھی کی تھی۔

رواں سال ’’کافی ود کرن‘‘ کے سیزن 5 میں رنبیر کپور نے  رنویر اور ارجن کپورکے ساتھ شرکت کی تھی اور اس قسط کو کافی پسند کیا گیا۔

یاد رہے کہ رنبیر کپور نے گزشتہ سال ہی کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیا۔

رواں سال شو میں اپنی فلم ’’رنگون‘‘ کی تشہیر کے لیے جانے والی اداکارہ کنگنا رناوت سے کرن نے فلم نگری میں اقربا پروری سے متعلق سوال کیا جس پر کنگنا نے انہیں ہی اقربا پرور قرار دیاجس کے بعد مختلف تقریبات میں اداکارہ کی تضحیک اور تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

حال ہی میں امریکی شہر نیویارک میں ہونے والی آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں بھی کرن جوہر، سیف علی خان اور ورون دھون نے کنگنا کا تمسخر اڑایا تھا تاہم بعد ازاں انہیں اپنے رویے پر معافی مانگنا پڑی۔

مزید خبریں :