پاکستان
26 جولائی ، 2017

سابق سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن کمیشن عبداللہ جان ’بازیاب‘

سابق سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن کمیشن عبداللہ جان ’بازیاب‘

سابق سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن بلوچستان عبداللہ جان اغواء کے 4 ماہ بعد کوئٹہ میں اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔

سابق سیکریٹری عبداللہ جان کو رواں سال 15 مارچ کو وحدت کالونی میں گھر سے دفتر جاتے ہوئے اغواء کیا گیا تھا تاہم ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہے کہ انہیں اغواء کاروں نے خود رہا کیا یا سیکیورٹی فورسز نے انہیں بازیاب کروایا۔

عبداللہ جان کے بیٹے عتیق جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے والد کے گھر واپس پہنچنے تصدیق کی ہے۔

عبداللہ جان کے بھائی نصیب اللہ کا کہنا ہے کہ ان کی اپنے بھائی سے ’بازیابی‘ سے متعلق تفصیل بات نہیں ہوئی مگر وہ پیدل اپنے گھر پہنچے اور کافی تھکے ہوئے اور کمزور ہیں۔

مزید خبریں :