پاکستان
27 جولائی ، 2017

وزیراعظم نوازشریف مالدیپ کے دورے کے بعد واپس وطن روانہ

وزیراعظم نوازشریف مالدیپ کے دورے کے بعد واپس وطن روانہ

وزیراعظم نواز شریف نے مالدیپ کے یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔

وزیر اعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے ہمراہ مالدیپ کے صدر کی خصوصی دعوت پر یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے مالدیپ پہنچے تھے جہاں وہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

وزیر اعظم مالدیپ کے 52 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے نیشنل فٹبال اسٹیڈیم پہنچے تو مالدیپ کے صدر اور ان کی اہلیہ نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔

تقریب کا آغاز دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنوں سے کیا گیاجب کہ نیشنل ڈیفنس فورس کے دستے نے دونوں رہنماوں کو سلامی پیش کی۔

تقریب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کے لیے اردو اور مقامی زبان میں تیار کیا گیا خصوصی گیت پیش کیا گیااور بچوں نے بھی رنگا رنگ پرفارمنس بھی پیش کیں۔

وزیراعظم کے تین روزہ سرکاری دورے کے دوران دونوں مملکوں کے درمیان مختلف معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے۔

وزیراعظم نوازشریف اپنا دورہ مکمل کرکے مالدیپ کےشہر مالے سے وطن واپس روانہ ہوئے جہاں میزبان صدر نے انہیں الوداع کیا۔

مزید خبریں :