دنیا
27 جولائی ، 2017

کینیڈین شہری کا25شادیاں کرنے کا انکشاف، 5سال کی سزا

کینیڈین شہری کا25شادیاں کرنے کا انکشاف، 5سال کی سزا

کینیڈا میں ایک شہری کے بیک وقت 2درجن خواتین کا شوہر ہونے کے انکشاف کے بعد مقامی عدالت نے اسے جیل بھیج دیا ہے۔

برطانوی میڈیا میں شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی عدالت نے کئی برسوں تک جاری رہنے والے قانونی معرکے کے بعد60 سالہ ونسٹن بلیک مور کی 25 خواتین سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا الزام ثابت ہوا ہےاور ان شادیوں سے اس کے146بچے پیدا ہوئے۔

کینیڈا کے قانون کے مطابق ’ایک سے زیادہ شادی‘ جرم ہے جس کے نتیجے میں ملزم کو زیادہ سے زیادہ5 برس کی قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلیک مور ایک مسیحی چرچ کے رکن ہیں جس کے پیروکار کینیڈا میں امریکی سرحد کے نزدیک ایک چھوٹے سے علاقے میں پائے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ وہ کینیڈا میں متعدد مرمون بنیاد پرست گروپ کے لیڈر ہیںجبکہ انہیں کینیڈا میں مشہور معروف کثیر زبانی (polygamist)کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

مزید خبریں :