پاکستان
27 جولائی ، 2017

افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے ثبوت موجود ہیں، اعزازچودھری

افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے ثبوت موجود ہیں، اعزازچودھری

پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں۔

یہ بات اعزاز چوہدری نے انٹرنیشل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیزسےخطاب کے دوران کہی اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ضرب عضب کےباعث پاکستان سے فرار دہشتگروں نے افغانستان میں پناہ گاہیں بنا رکھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد دونوں ملکوں میں ہونے والے حملوں میں ملوث ہیںتاہم پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کا واحد حل مذاکرات ہیں جبکہ بارڈر مینجمنٹ سے دہشت گردی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان خطے میں استحکام کیلئے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے اور حکومت پاکستان معاشی استحکام کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

اپنے خطاب کے دوران اعزاز چوہدری نے بتایا کہ پاک چین اقتصادی راہدرای منصوبہ عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز ہے جبکہ امریکی کارپوریٹس بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے بارے میں سنجیدہ ہیں۔

مزید خبریں :