انٹرٹینمنٹ
27 جولائی ، 2017

ورون دھون  نے فرحان اختر کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا

ورون دھون  نے فرحان اختر کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا

بالی وڈ کے مشہور کامیڈی اداکار ورون دھون نے فرحان اختر کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے صاف انکار کردیا۔

ہدایت کار موہت سوری نے اپنی نئی فلم کے لئے اداکار ورون دھون کو فرحان اختر کے ساتھ سپورٹنگ رول کی پیشکش کی جسے ورون نے ٹھکرا دیا۔ 

ورون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کیرئر کے اس موڑ پر ہیں جہاں انہیں پروڈیوسر اپنے پروجیکٹ کے لئے بطور مرکزی کردار کا انتخاب کرتے ہیں تاہم معاون اداکار کے طور پر وہ کسی کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔

حال ہی میں ورون نے اپنی فلم کے معاوضے میں بھی اضافہ کردیا۔ ورون نے اپنی آنے والی نئی فلم "سوئی دھاگا" کے لئے اپنے عام معاوضے سے زیادہ فیس وصول کی جس میں وہ پہلی بار انوشکا شرما کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

مزید خبریں :