شہر شہر
27 جولائی ، 2017

کراچی میں مطلع ابرآلود اور بوندا باندی کا امکان

کراچی میں مطلع ابرآلود اور بوندا باندی کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ شہر میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31سے 33ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کاامکان ہے۔

موسمیات ذرائع کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 76فیصد ہے اور جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

مزید خبریں :