پاکستان
27 جولائی ، 2017

سپریم کورٹ کا 11 اگست تک کا روسٹر جاری، پاناما کیس کے ججز کسی بینچ میں شامل نہیں

سپریم کورٹ کا 11 اگست تک کا روسٹر جاری، پاناما کیس کے ججز کسی بینچ میں شامل نہیں

سپریم کورٹ نے 11 اگست تک کے لیے بینچ تشکیل دے دیئے جس میں پاناما کیس کا بینچ شامل نہیں۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی پاناما عملدرآمد بینچ نے کیس کی سماعت کی جس میں جسٹس اعجاز افضل خان بینچ کے سربراہ ہیں جب کہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عظمت سعید بینچ کے رکن ہیں۔

خیال رہے کہ عدالتی بینچ نے 10 جولائی کو جے آئی ٹی کی جانب سے رپورٹ جمع کرائے جانے کےبعد 17 جولائی سے مسلسل 5 سماعتوں کے بعد 21 جولائی کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

آج سپریم کورٹ کی جانب سے 11 اگست تک کا روسٹر جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پاناما بینچ کے رکن جسٹس اعجاز الاحسن کا نام 11 اگست تک کسی بینچ میں نہیں ہے اور پاناما بینچ کے 2 رکن ججز 11 اگست تک اسلام آباد میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ کل سنا سکتی ہے، بابراعوان

روسٹر کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن آئندہ ہفتے سے چھٹیوں پر چلے جائیں گے اور جسٹس عظمت سعید شیخ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس سنیں گے۔

روسٹر کے مطابق سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے 3 بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے اور اگست کے دوسرے ہفتے میں 2 بینچ مختلف مقدمات سنیں گے۔

مزید خبریں :