پاکستان
27 جولائی ، 2017

کس سیاستدان نے کتنا ٹیکس دیا: ٹیکس ڈائریکٹری جاری

کس سیاستدان نے کتنا ٹیکس دیا: ٹیکس ڈائریکٹری جاری

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات جاری کردیں۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ ٹیکس ڈائریکٹریز میں سینیٹ ارکان کے علاوہ قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان کی جانب سے 2016 کے دوران دیے گئے ٹیکس کی تفصیلات شامل ہیں۔ 

ایف بی آر کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے 25 لاکھ 24 ہزار 213 روپے ٹیکس ادا کیا جب کہ سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے ایک لاکھ 59 ہزار 609 روپے ٹیکس دیا۔

سینیٹر اعتزاز احسن نے ایک کروڑ 38 لاکھ 54 ہزار 833 روپے کے ٹیکس دیے جب کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ایک لاکھ 24 ہزار 215 روپے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 46 لاکھ 17 ہزار اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے11 لاکھ 92 ہزار 618 روپے ٹیکس ادا کیا۔

ایف بی آر کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک لاکھ 16 ہزار 600، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 95 لاکھ 31 ہزار 60 روپے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے 8 لاکھ 13 ہزار 869 اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے 14 لاکھ 11 ہزار رپے ٹیکس جمع کرایا۔

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 50 ہزار 181 روپے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 34 ہزار 941 اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے 39 ہزار 758 روپے ٹیکس ادا کیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے 14 لاکھ 82 ہزار، وزیر دفاع خواجہ آصف نے 8 لاکھ 31 ہزار، تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے 63 لاکھ 68 ہزار جب کہ ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فروغ نسیم نے 2 کروڑ 2 لاکھ سے زائد ٹیکس دیا۔

پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور 19 لاکھ 3 ہزار 571 روپے، سینیٹر طلحہ محمود نے 3 کروڑ 24 لاکھ 95 ہزار 268 روپے، سینیٹر روزی خان کاکڑ نے 4 کروڑ 99 لاکھ 23 ہزار 783 روپے اور سینیٹر تاج محمد آفریدی نے 3 کروڑ 52 لاکھ 84 ہزار 413 روپے ٹیکس ادا کیا۔

مزید خبریں :