دلچسپ و عجیب
29 جولائی ، 2017

میامی میں سونے سے سجے ’میکرونز‘ ڈیزرٹ

میامی میں سونے سے سجے ’میکرونز‘ ڈیزرٹ

یوں تو مزیدار لذیذ میکرونز ’ڈیزرٹ‘ اکثر افراد کو پسند ہوتے ہیں لیکن اگر یہی میکرونز سونے سے سجے ہوں تو پھر کیا ہی کہنے۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ایک ریزورٹ نے دنیا کے مہنگے ترین میکرونز متعارف کروادیئے ہیں اور4 میکرونز کی قیمت ہے صرف 9ہزار7سو3ڈالر۔

کرسٹل میکرون نامی ان میکرونز کو سونے سے سجایا گیا ہے جبکہ اس کی تیاری میں وائٹ ٹی، چینی، انڈے اورکریم کا استعمال کیا گیا ہے۔

میامی کے ریزورٹ کے تیار کردہ ان مہنگے ترین میکرونز’فرنچ ڈیزرٹ ‘کو ایک خاص کرسٹل باکس میں کافی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

صرف یہی نہیں سونے سے سجے ان میکرونز کی خریداری پر صارفین کو ریزورٹ میں ایک رات قیام کی سہولت بھی دی جائےگی۔

تو جناب اگر دنیا کے مہنگے ترین میکرونز کھانے ہیں تو جیب بھاری کرلیں اور فلوریڈا کے شہر میامی پہنچ جائیں۔

مزید خبریں :