دلچسپ و عجیب
30 جولائی ، 2017

دنیا کا سب سے حفاظتی بٹوا متعارف

دنیا کا سب سے حفاظتی بٹوا متعارف

اسمارٹ فون کے بعد اب اسمارٹ والٹ بھی متعارف کردیا گیا ہے جو چوری یا گم ہونے کی صورت میں آسانی سے مل سکتا ہے۔

والٹر مین کی جانب سے حال ہی میں ایک ایسا اسماٹ بٹوا متعارف کروایا گیا جس میں تمام حفاظتی فیچرز موجود ہیں جب کہ بٹوے کی ایجاد نے سب کو حیران کردیا ہے۔

بٹوے میں الارم ، جی پی ایس ٹریکر اور فرنٹ فیس کیمرہ موجود ہے، اگر کوئی بھی بغیر اجازت والٹ کو ہاتھ لگاتا ہے تو وہ اس شخص کی فرنٹ کیمرے سے تصویر کھینچ کر فوری طور پر اس شخص کو خبر دے گا جس کا یہ والٹ ہوگا۔

یہ کوئی عام والٹ نہیں بلکہ اس میں ایک اسمارٹ فون والی تمام خصوصیات موجود ہیں سوائے ایک اسکرین کے۔ اس میں 512 ایم بی ریم ، کیمرہ ، پاور بینک، جی پی ایس ٹریکر ، الارم سسٹم ، آر ایف آئی ڈی حفاظت، اور وائی فائی ہاٹ اسپاٹ فیچرز شامل ہیں۔

یہ باہر سے ایک عام والٹ کی طرح لگتا ہے لیکن جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، اس کے تمام فیچرز میں سب سے زیادہ اہم الارم سسٹم ہے ۔ ایک بار جب آپ اپنے اسمارٹ فون کے ساتھ منفرد اسٹائل کا کارڈ لگا دیں گے تو اسمارٹ فون کے ساتھ والٹ کا الارم سسٹم کام کرنا شروع ہوجائے گا۔

گلوبل جی پی ایس ٹریکر آپ کو کہیں بھی دنیا میں والٹ کا پتہ لگانے میں مدد فراہم کرتا ہے اور اس کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ والٹ میں وائرلیس چارجنگ کی سہولت بھی میسر ہے۔

وولٹر مین کے بانی کا کہنا ہے کہ "ہم نے ایک ایسا اسمارٹ بٹوا تیار کیا ہے جو گم نہیں سکتا، جب آپ کا بٹوا چوری ہوجائے تو آپ کو چور کی تصویر موبائل فون پر ملے گی جس سے چور کی شناخت کی جاسکے گی۔

اسمارٹ والٹ پر کام مکمل کرلیا گیا ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ رواں سال دسمبر میں اسے فروخت کے لئے پیش کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :