Can't connect right now! retry
Advertisement

پاکستان
31 جولائی ، 2017

نواز شریف کی نااہلی کا نوٹی فکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

نواز شریف کی نااہلی کا نوٹی فکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی نااہلی کا نوٹی فکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

شہری شاہد اورکزئی کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کے 28 جولائی کے نوٹی فکیشن کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کا نوٹی فکیشن عوامی نمائندگی ایکٹ کے تقاضوں کے مطابق نہیں جب کہ سپریم کورٹ ایسا فیصلہ جاری کرنے کی مجاز نہیں جس کی استدعا نہ کی گئی ہو۔

درخواست گزار کے مطابق کسی پٹیشنر نے ایف زیڈ ای کی تنخواہ کی بنیاد پر وزیراعظم کی نااہلی نہیں مانگی اور سپریم کورٹ نے وہ ریلیف دیا جو درخواست گزاروں کی جانب سے مانگا ہی نہیں گیا تھا۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ آئین پاکستان وزیراعظم کی برطرفی کی حمایت نہیں کرتا اس لئے الیکشن کمیشن کا نوٹی فکیشن معطل اور انتخابی عمل روکا جائے۔

Advertisement