پاکستان
31 جولائی ، 2017

سابق آڈیٹر جنرل پاکستان بلند اختررانا کو 6 ماہ قید کی سزا

سابق آڈیٹر جنرل پاکستان بلند اختررانا کو 6 ماہ قید کی سزا

سابق آڈیٹر جنرل پاکستان بلند اختررانا کو 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔

جیونیوز کے مطابق سابق آڈیٹر جنرل پاکستان کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کینیڈین شہریت چھپانے پر مقدمہ درج کیا تھا جس کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد آج فیصلے کا دن تھا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج شبر بھٹی نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی جس پر ایف آئی اے نے انہیں عدالت سے ہی گرفتار کرلیا۔

مزید خبریں :