خصوصی رپورٹس
31 جولائی ، 2017

”ایمو جی“ کروڑوں سے اربوں کے ہوگئے

”ایمو جی“ کروڑوں سے اربوں کے ہوگئے

ہالی وڈ فلم ’’ایموجی‘‘ نے 3 دنوں میں باکس آفس پر 3 ارب کی کمائی کرلی۔

باکس آفس پر چچا بھیتجے انیل کپور اور ارجن کپور کی کامیڈی فلم ”مبارکاں“ نے تین دنوں میں 23 کروڑ کمالیے ہیں اور فلم میں کامیڈی تو ہے ہی مزے کی لیکن ”ہوا ہوا“ کا ریمکس اس بار بھی سب کو پسند آیا۔

دنیا بھر میں اس فلم نے 35 کروڑ کی کمائی کی ہے یعنی پاکستانی روپوں میں اس فلم نے کروڑوں کی ففٹی پہلے تین دن میں ہی مکمل کرلی جب کہ ارجن کا فلم میں ڈبل رول ہے اور ساتھ ہی تین حسینائیں بھی ہیں لیکن فلم دیکھنے والوں کو انیل کپور کی اداکاری سب سے زیادہ بھائی ہے۔

ہالی وڈ میں ورلڈ وار 2 کی کہانی ”ڈنکرک“ کا اس ہفتے بھی باکس آف پر راج رہا ہے اور کرسٹوفر نولن کی ہدایت کاری میں بنی ہوئی فلم نے دنیا بھر سے صرف 10 دنوں میں 25 ارب پاکستانی روپے لوٹ لیے ہیں۔

اس بزنس میں سے فلم نے صرف شمالی امریکا سے ہی دس دنوں میں11 ارب کی کمائی کی ہے۔

اس ہفتے موبائل فون اور مختلف ایپس پر استعمال ہونے والے سمبلز کی اینیمیٹڈ فلم ”ایموجی“ ریلیز ہوئی  اور  فلم نے صرف تین دنوں میں 3 ارب کا بزنس کیا ہے اور ابھی اس فلم کی دنیا بھر سے کمائی کی تفصیلات آنا باقی ہے۔

کئی دنوں پہلے ریلیز ہونے والی اینمیٹڈ فلم ”ڈسپیکبل می“ بزنس دنیا بھر سے 84 ارب کا بزنس کرکے  رواں سال کی چوتھی کامیاب ترین فلم بن چکی ہے  جب کہ اس سال کی سب سے کامیاب فلم ”بیوٹی اینڈ دی بیسٹ“ہے جس نے دنیا بھر سے 130 ارب روپے کمائے ہیں۔

ڈسپیکبل می سے امید کی جارہی ہے یہ کچھ دنوں میں مزید روپے بٹور کر فلم”گارجین آف دی گلیکسی “ والیم ٹو سے آگے نکل جائے گی۔

گارجین آف دی گلیکسی سال کی تیسری سب سے کامیاب فلم اور سپر ہیروز کی فلموں میں نمبر ون ہے۔ ایک اور سپر ہیرو کی فلم ”اسپائیڈر مین“ کی بھی نمائش جاری ہے جس نے دنیا بھر سے اب تک 62 ارب بٹور چکی ہے۔

ہالی وڈ کی ہی ”ونڈر وومن “ کو اب بھی سینما گھروں میں دیکھا جارہا ہے اور فلم کا بزنس 81 ارب کے آس پاس ہوچکا ہے ۔

بالی وڈ میں نواز الدین کا ڈانس پر چانس نہیں لگااور ٹائیگر شیروف کا مائیکل جیکسن کا شاگرد بننا بھی لوگوں کو پسند نہیں آیا اس فلم نے اپنے دیس میں دس دنوں میں صرف33کروڑ کماسکی ہے اور  پاکستانی روپوں میں یہ کمائی 52 کروڑ بنتی ہے۔

چھوٹے بجٹ کی بڑوں کیلئے فلم ”لپ اسٹک انڈر مائی برقعہ“ نے دس دنوں میں 14 کروڑ کمالیے یعنی یہ فلم اپنے بجٹ اور بزنس کی وجہ سے سپر ہٹ ہوچکی ہے۔

یلغار کے بجٹ کی وجہ سے فلم فلاپ اور مہر النسا ء وی لب یو اپنے بزنس کی وجہ سے ہِٹ ثابت ہوچکی ہے۔

مزید خبریں :