انٹرٹینمنٹ
04 اگست ، 2017

سدھارتھ نے کترینہ کو سب کے دل کی دھڑکن قرار دیدیا

سدھارتھ نے کترینہ کو سب کے دل کی دھڑکن قرار دیدیا

بالی وڈ کے نوجوان اداکار سدھارتھ ملہوترا نے انڈسٹری کی باربی ڈول کترینہ کیف کو سب کے دل کی دھڑکن قرار دے دیا۔

سدھارتھ ملہوترا ان دنوں اپنی آنے والی نئی فلم ’’جینٹل مین‘‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ ان کی اس فلم کا ایک گانا ’’چندرالےکھا‘‘ ہے جس کی تشہیر کرتے ہوئے انہوں نے اس گانے کے بول میں کترینہ کا نام لے کر انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کی۔

اپنی پوسٹ میں سدھارتھ ملہوترا نے کہا کہ کترینہ کیف ہر ایک کی دل کی دھڑکن روک دیتی ہیں۔

سدھارتھ کی پوسٹ نے کترینہ کیف کو بے حد متاثر کیا اور ان کو پوسٹ کا جواب بڑی گرم جوشی سے دیا۔

کترینہ نے سدھارتھ اور خود کی ایک تصویر لگائی اور کہا کہ یہ گانا ’’او کترینہ کیف جب جب تجھ کو دیکھا آئے ایسی فیلنگز فرسٹ ٹائم تجھ کو دیکھا‘‘ سنتے ہی ان کے لبوں پر مسکراہٹ بکھر گئی۔

سدھارتھ نے ’’چندرا لے کھا‘‘ گانے کی تشہیری مہم ایک نئے انداز میں کی ہے اور انہوں نے یہ گانا اپنے بالی وڈ کے دوستوں کے نام کیا جس میں عالیہ بھٹ ،شاہ رخ خان ،سناکشی سناہ شامل ہیں ۔

واضح رہے کے سدھارتھ اور کترینہ فلم ’’بار بار دیکھو‘‘ میں ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے جس میں ان کا گانا ’’کالا چشمہ‘‘ نے خوب پزیرائی حاصل کی اور تب سے ہی ان کی دوستی کے کافی چرچے مشہور ہیں۔

سدھارتھ کی آنے والی فلم جینٹل مین 25 اگست کو باکس آفس پر ریلیز کی جائے گی جس میں ان کے ساتھ سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

مزید خبریں :