انٹرٹینمنٹ
04 اگست ، 2017

ہیری اور سیجل مل ہی گئے: جب ہیری میٹ سیجل باکس آفس پر ریلیز

ہیری اور سیجل مل ہی گئے: جب ہیری میٹ سیجل باکس آفس پر ریلیز

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور اداکارہ انوشکا شرما کی فلم جب ہیری میٹ سیجل باکس آفس پر ریلیز کردی گئی۔

امتیاز علی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں شاہ رخ خان نے سیاح کا کردار ادا کیا ہے اور فلم کی کہانی ہیروئن کی منگنی کی انگھوٹی کھو جانے پر مبنی ہے جس کی وجہ سے ہیرو ہیروئن دونوں ساتھ سفر کرتے ہیں۔

کنگ خان سمیت فلم کی پوری ٹیم کو فلم کی ہٹ ہونے کی کافی امید ہے۔

اس سے قبل شاہ رخ، انوشکا اور ہدایت کار امتیاز علی نےبھارت سمیت دبئی جاکر بھی فلم کی خوب تشہیر کی ہے۔

فلم میں فلمائے گئے گانے سوشل میڈیا پر بھی کافی شہرت حاصل کرچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی کمائی کی شروعات کافی اچھی ہوئی ہے جس بنا پر آگے بھی باکس آفس پر خوب چلنے کی امید کی جاسکتی ہے۔

کنگ خان کو مداحوں کی جانب سے فلم کی پسندیدگی پر خوب ٹوئٹ بھی موصول ہوئے جس کے جواب پر شاہ رخ خان نے بھی مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کے شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی ایک ساتھ یہ تیسری فلم ہے اور اس سے پہلے وہ رب نے بنادی جوڑی اور جب تک ہے جان میں ساتھ جلوہ گر ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :