انٹرٹینمنٹ
05 اگست ، 2017

کریتی سنون اور ارجن کپور پہلی بار سلور اسکرین پر

کریتی سنون اور ارجن کپور پہلی بار سلور اسکرین پر

بالی وڈ کے نوجوان اداکار ارجن کپور اور مایہ ناز اداکارہ کریتی سنون پہلی بار ایک ساتھ سلور اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکار فلم ’’برفی‘‘ میں نظر آئیں گے۔ فلم کے ہدایت کار راج نیدی مورو اور کرشنا ڈی کے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں پہلے شاہد کپور کو مرکزی کردار کی پیشکش کی گئی تھی لیکن چند وجوہات کی بناء پر انہوں نے اس فلم کو کرنے سے انکار کردیا لیکن اب اس فلم کے لہے ارجن کپور کو فائنل کرلیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ کریتی سنون نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز ہیروپنتی فلم سے کیا حالانکہ ارجن کپور کی پہلی فلم عشق زادے تھی اور بالی وڈ کی نوجوان جوڑی نے بہت جلد شہرت حاصل کی ہے۔

مزید خبریں :