انٹرٹینمنٹ
06 اگست ، 2017

سنجے دت کی فلم بھومی کے پوسٹر کے بعد ٹریلر کی ریلیز کا کام مکمل

سنجے دت کی فلم بھومی کے پوسٹر کے بعد ٹریلر کی ریلیز کا کام مکمل

بالی وڈ نگری میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت کی نئی آنے والی فلم "بھومی" کے پوسٹر کے بعد ٹریلر کی تیاری کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ 

جیل کاٹنے کے بعد سنجے دت کی بالی وڈ میں دوبارہ واپسی پر مداحوں اور ان کے تمام دوستوں کو بے چینی سے انتظار ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی نئی آنے والی فلم بھومی کا پوسٹر چند روز قبل منظرعام پر آیا تو اسے بے حد پسند کیا گیا تاہم اب فلم کے ٹریلر کی تیاری کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

سنجے دت کے قریبی دوست اور نامور ہدایت کار راج کمار ہیرانی اور ونود چوپڑا نے "بھومی" کے ٹریلر کی وجہ سے اپنا دورہ امریکا ملتوی کردیا اور اب موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلم بھومی کا ٹریلر جاری کرنے کے لئے راج کمار ہیرانی، ونود چوپڑا اور سندیپ سنگھ اپنی تمام مصروفیات چھوڑ کر ٹریلر کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے۔

سنجے دت فلم بھومی میں سنجیدہ کردار کرتے دکھائی دیں گے جب کہ فلم 22 ستمبر کو ریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ سنجے دت کو غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے جرم میں 21 مارچ 2013 کو بھارت کی سپریم کورٹ نے 5 برس قید کی سزا سنائی تھی۔

 

 

مزید خبریں :