انٹرٹینمنٹ
06 اگست ، 2017

فریال سے علیحدگی کے بعد ٹھیک سے سو نہیں سکا، عامر خان

فریال سے علیحدگی کے بعد ٹھیک سے سو نہیں سکا، عامر خان

پاکستانی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی کے بعد سے ٹھیک سے سو نہیں سکے ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا  کہ ’جھگڑے کے بعد سے رات بھر نہیں سو سکا۔ سمجھ نہیں آرہا کیا کہوں، میری زندگی تباہ ہوگئی، مجھےآرام کی ضرورت ہے۔‘

دوسری جانب فریال نے انسٹاگرام پر ایک تازہ سیلفی جاری کی ہے جس کے ساتھ پیغام دیا گیا ہے کہ ہمیشہ اپنا سر بلند رکھو۔

ادھر ایک برطانوی ماڈل ایگلینٹائن نے جلتی پر تیل چھڑکتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مارچ 2014 میں ان کا عامر خان سےتعلق رہا۔

برطانوی اخبار کے مطابق ماڈل کا کہنا ہے کہ انہوں نے فریال کومشورہ دیا تھا کہ  بے وفا عامرسے الگ ہوجاؤ۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ فریال کو خبردار کیا تھا، خوش ہوں کہ اس نے بالآخر میری بات مان لی۔

اس مشکل وقت میں عامر خان کے بھائی ان کا ساتھ دینے دبئی پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب عامر خان کے خاندانی ذرائع کے مطابق عامر اور فریال میں علیحدگی کا معاملہ برطانوی عدالت میں جائے گا کیوں کہ  طلاق باہمی رضا مندی سے نہیں ہوئی۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عامر خان کے اثاثوں کی مالیت تقریبا ڈھائی کروڑ پاؤنڈ تک ہے جن پر فریال مخدوم بھی دعویٰ کریں گی، معاملہ عدالت تک گیا تو فریال عامر خان کی آدھی دولت تک کی حق دار ٹھہریں گی۔

مزید خبریں :