کھیل
08 اگست ، 2017

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، 10 بہترین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، 10 بہترین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

آئی سی سی نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق ابتدائی 10 بلے بازوں میں شامل اظہر علی 2 درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں پوزیشن پر آگئے جب کہ 10 بہترین بولرز کی فہرست میں قومی ٹیم کا کوئی بولر شامل نہیں۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق دس بہترین بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہ انگلینڈ کے جوئے روٹ دوسرے اور بھارت کے پوجارا ایک درجہ ترقی پاکر تیسری پوزیشن پر آچکے ہیں۔

قومی ٹیم کے بلے باز اظہر علی 2 درجہ تنزلی کے بعد چھٹی سے آٹھویں پوزیشن پر آگئے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی، ویرات کوہلی پانچویں، ریہانے چھٹی اور جونی بریسٹو 2 درجہ ترقی پاکر ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

دس بہترین بولروں کی فہرست میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں اور 899 کی اوسط سے بھارت کے روندرا جدیجا پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

جیمز اینڈریسن دوسرے، روی چندرن ایشون تیسری، جوش ہیزلی وڈ چوتھی اور رنگانا ہیراتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈر کی فہرست میں بھارت کے ہی روندرا جدیجا 438 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ بنگلادیش کے شکیب الحسن 431 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، روی چندرن ایشون تیسرے، انگلینڈ کے معین علی چوتھے اور بین اسٹوک پانچویں نمبر پر ہیں۔

مزید خبریں :