انٹرٹینمنٹ
08 اگست ، 2017

کاجول اور کرن جوہر کے درمیان رنجشیں کم ہونے لگیں

کاجول اور کرن جوہر کے درمیان رنجشیں کم ہونے لگیں

بالی وڈ کے بہترین ہدایت کار کرن جوہر اور مایہ ناز اداکارہ کاجول کے درمیان رنجشیں کم ہونے لگیں اور اب دونوں قریب آنے لگے ہیں۔ 

اداکارہ کاجول کے شوہر اجے دیوگن کی وجہ سے کرن جوہر اور کاجول کے درمیان دوریاں پیدا ہوگئیں تھیں جو گزشتہ 25 سال سے ایک دوسرے کے دوست ہیں۔

نامور ہدایت کار کرن جوہر نے کہا تھا کہ انہیں کاجول کی جانب سے کافی دکھ پہنچا اور اب وہ کاجول سے کبھی بھی بات نہیں کرنا چاہتے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے جب کاجول سے کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے کا پوچھا گیا تو انہوں نے اس بات پر خاموشی اختیار کی اور کچھ نہیں کہا۔

حال ہی میں کرن جوہر نے اپنے جڑواں بچوں یش اور جوہی کی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا یہی نہیں کاجول نے بھی تصویر کو لائک کیا جس کے بعد کرن جوہر نے کاجول کو انسٹا گرام پر فولو کیا۔

کرن جوہر کی جانب سے کاجول کو انسٹاگرام پر فالو کرنے پر مداحوں نے انہیں بے حدسراہا اور خواہش کا اظہار کیا کہ ایک مرتبہ پھر کاجول اور شاہ رخ کو کرن جوہر کی فلم میں ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔

حال ہی میں کاجول نے اپنی سالگرہ کی تقریب میں کرن جوہر کو مدعو کیا تھا تاہم شدید اختلافات کے باوجود کرن نے تقریب میں شرکت کی تھی۔

کرن جوہر کے انسٹام گرام پر فالو کرنے اور سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد مداح پرامید ہیں کہ دونوں کے درمیان جلد رنجشیں ختم ہوجائیں گی۔

مزید خبریں :