صحت و سائنس
08 اگست ، 2017

براون چاول کی افادیت

براون چاول کی افادیت

 

سفید چاول کے نسبت براون چاول صحت کے لیے زیادہ مفید ہوتے ہیں۔

یہ بات ایک آرٹیکل میں بتائی گئی۔ چاول خوراک میں اہم جز مانا جاتا ہے خاص طور پر ایشیائی باشندے چاولوں سے لذیذ کھانے بناتے ہیں اور میٹھے پکوانوں میں بھی ان کا استعمال کرتے ہیں۔ ان غذاؤں میں زیادہ تر سفید چاول استعمال کیا جاتا ہے جو کہ براؤن چاول سے ہی نکلتا ہے ۔جب چاول کی اوپری سطح کو چھیل دی جاتا ہے تو اندر سے سفید چاول نکلتا ہے۔

چاول سے کاربوہائیڈریٹ اور بھر پور غذائیت حاصل ہوتی ہے ۔سفید چاول کے بنسبت براؤن چاول زیادہ غذائیت اور بھرپور طاقت فراہم کرتا ہے ۔یہ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے، دل کے دورے سے بچاتا ہے اور ذیابیطس کو بڑھنےسے روکتا ہے۔

فائبر:

فائبر کی فراہمی صحت کے لئے انتہائی اہم ہے۔ یہ قبض کو ہونے سے روکتا ہے۔ بلڈ پریشر، شوگر کے لیول کو بڑھنے سے روکتا ہے اور وزن کو متوازن رکھتا ہے ۔ فائبر دیگر بیکٹیریا سے بھی بچاتا ہے ۔براؤن چاولوں میں فائبر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ ان تمام شکایت سے تحفظ فراہم کرتا ہے اور ساتھ ہی کولن کینسر اور بریسٹ کینسر جیسے خطرناک امراض سے بھی بچاتا ہے۔ سفید چاول کے نسبت براؤن چاول میں زیادہ فائبر موجود ہوتا ہے۔

 میگنیشیم:

میگنیشیم جسمانی غذائیت کے لئے اہم خوراک ہے جس سے جسمانی قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ ہڈیوں کو مضبوط  کرتا ہے اور پٹھوں کے اکڑنے کی شکایت سے بچاتا ہے اور جسمانی سیلز میں اضافہ کرتا ہے۔ براؤن چاول میں قدرتی طور پر میگنیشیم کی طاقت بھی پائی جاتی ہے جو کہ صحت کے لئے انتہائی موثر ہے۔

 فائٹو نیوٹرینٹ:

فائٹو نیوٹرینٹ دراصل پودوں میں پائے جاتے ہیں جس کے اندر زہریلے جراثیم سے بچنے کی طاقت ہوتی ہے۔ براؤن چاول ایک سے بھرپور فائیٹو نیوٹرینٹ غذا ہے۔ سفید چاول میں فائیٹو نیوٹرینٹ کی خاصیت موجود نہیں ہوتی

گلائسیمک انڈیکس:

 براؤن چاول میں سفید چاول کے نسبت کم گلا ئسیمک انڈیکس پایا جاتا ہے۔ گلا ئسیمک انڈیکس کا کم ہونا ذیابیطس مریضوں کے لئے بے حد مفید ہے کیونکہ یہ شوگر لیول کو بڑھاتی ہے۔ بروان چاول شوگر کے لیول کو متوازن رکھتے ہیں اور موٹاپے کی شکایت ہونے سے روکتے ہیں۔    

مزید خبریں :