کاروبار
09 اگست ، 2017

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ، انڈیکس 19 پوائنٹس اضافے پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ، انڈیکس 19 پوائنٹس اضافے پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور انڈیکس معمولی پوائنٹس کے اضافے سے بند ہوا۔

پی ایس ای میں کاروبار کا آغاز ہی منفی انداز میں ہوا اور آغاز میں ہی مارکیٹ کے انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔

کاروبار کے آغاز میں ہی 100 انڈیکس 380 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 54 ہزار 600 کی سطح سے نیچے آگیا تاہم کاروبار کے دوران انڈیکس میں کچھ پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 45 ہزار 830 کی سطح پر آگیا۔

ہنڈرڈ انڈیکس میں کاروبار کے اختتام پر 19 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ 45 ہزار 998 پر بند ہوئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکےدوران 21 کروڑشیئرزکےسودے ہوئے جن کی مالیت 13 ارب 76 کروڑ روپے رہی۔

مزید خبریں :