کھیل
10 اگست ، 2017

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2017 کے لئے ٹیمیں تشکیل

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2017 کے لئے ٹیمیں تشکیل

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2017 کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جب کہ ایونٹ کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2017 کا باقاعدہ آغاز 25 اگست سے ہوگا اور ایونٹ  10 ستمبر تک جاری رہےگا جب کہ ایونٹ کے تمام میچز 25 سے 31 اگست تک ملتان اور 4 سے 10 ستمبر تک فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔

کراچی وائٹس کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جب کہ لاہور وائٹس کی کپتانی سلمان بٹ، لاہور بلیوز کی قیادت محمد حفیظ، فیصل آباد ریجن کی قیادت مصباح الحق، راولپنڈی کی کپتانی عمر امین، پشاور کی قیادت محمد رضوان اور فاٹا کی ٹیم کی قیادت عثمان شنواری کریں گے۔

لاہور بلیوز کے نمایاں کھلاڑیوں میں وہاب ریاض، کامران اکمل اور عمر اکمل شامل ہیں جب کہ کراچی وائٹس میں اسد شفیق، انور علی اور رومان رئیس شامل ہیں۔

فاٹا کی ٹیم میں ریحان آفریدی اور خوشدل شاہ شامل ہیں جب کہ پشاور کی ٹیم میں عمران خان جونیئر، زوہیب خان اور اسرار اللہ شامل ہیں۔

فیصل آباد ریجن کی ٹیم میں سعید اجمل، فہیم اشرف اور آصف علی جب کہ سہیل تنویر، شاداب خان اور محمد نواز راولپنڈی کی نمائندگی کریں گے۔

مزید خبریں :