انٹرٹینمنٹ
10 اگست ، 2017

گول مال اگین کے لکشمن کے کردار میں تبدیلی

گول مال اگین کے لکشمن کے کردار میں تبدیلی

بالی وڈ کے مشہور کامیڈی اسٹار شریاس تالپاڑے گول مال اگین میں پہلے سے مختلف کردار میں نظر آئیں گے ۔

شریاس اس فلم سے قبل گول مال ریٹرنز اور گول مال 3 میں ہکلے لڑکے کا کردار نبھاچکے ہیں جس میں ان کا نام لکشمن تھا لیکن نام اب بھی وہی ہے صرف کام بدل گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شریاس نے فلم میں اپنے کردار کی تبدیلی سے متعلق بتایا کہ اس بار ان کی ٹیم ہر کردار سے لے کر چھوٹے چھوٹے معاملات کے بارے میں کافی حساس ہے۔

شریاس کے مطابق بھارت اسٹیمرنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے 2010 میں  گول مال ریٹرنز کے فلم سازوں پر ہکلاتے لوگوں کا مذاق اڑانے پر مقدمہ جاری کردیا گیا تھا اور ساتھ ہی فلم ساز اور فلم بورڈ سر ٹیفیکیشن کے درمیان معاملات خراب ہوگئے تھے۔

اداکار نے کہا کہ اسی وجہ سے اب وہ فلم میں ہکلاتے ہوئے نظر نہیں آئیں گے تاہم اب ان کی اداکاری میں انہیں چند الفاظ بولنے پر مشکل پیش آئے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شریاس تالپاڑے فلم میں کرینہ کپور کی کمی کو محسوس کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کرینہ کپور ہوتی تو اور زیادہ مزہ آتا۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا گول مال اگین میں مرکزی اداکارہ کے طور پر جلوہ گر ہوں گی اور ان کے ہمراہ اجے دیوگن ،ارشد وارثی، تشارکپور، کنال کھیمو، شریاس تالپاڑے گول مال اگین میں نظر آئیں گے۔

روہت شیٹھی کی فلم گول مال اگین کی نمائش رواں سال دیوالی کے موقع پر کی جائے گی۔ فلم سازوں کو امید ہے کہ وہ مداحوں کو پہلے سے زیادہ اچھی کامیڈی فلم پیش کریں گے۔  

مزید خبریں :