دنیا
10 اگست ، 2017

یمن: انسانی اسمگلروں نے 55 افریقی مہاجرین کو سمندر میں ڈبودیا

یمن: انسانی اسمگلروں نے 55 افریقی مہاجرین کو سمندر میں ڈبودیا

یمنی ساحل کے قریب انسانی اسمگلروں نے 55 افریقی مہاجرین کو سمندر میں ڈوبنے پر مجبور کردیا۔

بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین نے بتایا ہے کہ انسانی اسمگلروں نے 180 کے قریب صومالیہ اور ایتھوپیا سے تعلق رکھنے تارکین وطن کو بحیرہ احمر عبور کرواکر جنگ زدہ ملک یمن کا رخ کر رہے تھے۔

بچ جانے والے افراد کا کہنا ہے اسمگلروں نے بدھ کے روز تارکین وطن کو یمنی ساحلوں کے قریب سمندر میں کودنے پر مجبور کیا، ابتدائی طور پر 29 افراد کی لاشیں صوبہ شبوہ کی ساحلی پٹی سے مل گئی جبکہ 22 سے زائد تاحال لاپتہ ہے جن کے بچنے کاکوئی امکان نہیں۔

مزید خبریں :