Can't connect right now! retry
Advertisement

کاروبار
11 اگست ، 2017

زرمبادلہ کے ذخائر میں 27 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز کمی

گزشتہ ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں اور دیگر مد میں ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں27 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 4 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے پر زر مبادلہ کے ذخائر 20 ارب 37 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔

اس دوران اسٹیٹبینک کے ذخائر 29 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز کمی سے 14 ارب 39 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 لاکھ ڈالرز اضافے سے 5 ارب 60 کروڑ 49 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔

Advertisement