نوازشریف ہر تقریر میں توہین عدالت کررہے ہیں، بلاول

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ہر تقریر میں توہین عدالت کررہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ توہین عدالت صرف پیپلز پارٹی پر لگتی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، نواز شریف صرف خود کو بچاناچاہتے ہیں، اگلی بار حکومت پھر آصف زرداری کی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی الوداعی ریلی نکال رہے ہیں جس کا انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

بلاول نے کہا کہ نواز شریف کی کوئی آئیڈیولوجی نہیں ہے، وہ صرف اپنے آپ کو بچانا چاہتے ہیں، ان کی ذات اور جمہوریت کا کوئی تعلق نہیں، اس وقت جمہوریت اور سسٹم کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی نے پمیشہ جمہوریت کی مدد کی ہے، مسلم لیگ نواز کی نہیں۔

بلاول کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کے لاپتا ہونے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، لاپتا افراد کے حوالے سےسندھ حکومت سے بھی سوال کررہا ہوں۔


مزید خبریں :