Can't connect right now! retry
Advertisement

کھیل
12 اگست ، 2017

عامر خان نے اینتھونی جوشوا سے معافی مانگ لی

باکسر عامرخان نے سوشل میڈیا پر باکسر اینتھونی جوشوا سےمعافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب جھوٹ تھا، خوش ہوں معاملہ کلیئر ہوگیا۔

عامر خان نے کہا کہ کسی عام شخص کی طرح مجھے بھی غصہ آگیاتھا۔جوشوا نے عامر خان کی معافی قبول کرلی۔جس کے بعد عامرخان نے اینتھونی جوشوا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ باکسر عامر خان نے جوشوا پر اہلیہ فریال کےساتھ تنازع میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھاجبکہ اینتھونی جوشوانے معاملے سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔


Advertisement