دنیا
Time 12 اگست ، 2017

شمالی کوریا اتحادیوں کے خلاف اقدام سے باز رہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا امریکی علاقوں یا اتحادیوں کےخلاف اقدام سے باز رہےورنہ اسے پچھتانا پڑے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ شمالی کوریاکےخلاف فوجی آپشن کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی کسی بھی آپریشن کے لیے مستعد اور تیار ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے معاملے پر چینی صدر سے آج بات کروں گا اور امید ہے کہ شمالی کوریا کے تنازع کا بہتر حل نکال لیں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھ سے زیادہ کوئی بھی اس معاملے کا پرامن حل نہیں چاہتااسی لیے شمالی کوریا تنازع پر چین اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

وینزویلا سے متعلق صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہاں سیاسی کشیدگی کےباعث کئی افرادہلاک ہوئے۔ انہوں نے وینزویلا کےخلافاقتصادی پابندیوں سمیت دیگر آپشنزز زیر غور ہونے کا بھی عندیہ دیا ۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کئی ممالک میں امریکی فورسز موجود ہیں، وینزویلا ان سے زیادہ دور نہیں، ضرورت پڑنے پر وینزویلا کے خلاف فوجی کارروائی کرسکتے ہیں۔


مزید خبریں :