لاہور: داتا دربار کے قریب اسٹیج سے 3 مشکوک افراد گرفتار، پستول برآمد

لاہور: پولیس نے داتا دربار کےقریب بنائے گئے اسٹیج سے 3 مشکوک افراد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف آج لاہور پہنچیں گے جہاں ان کے خطاب کے لیے جلسہ گاہ میں اسٹیج تیار کیا گیا ہے جب کہ جلسہ گاہ کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہیں۔

پولیس نے داتا دربار کے قریب جلسہ گاہ میں معمول کا سرچ آپریشن کیا جس دوران اسٹیج کے قریب سے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک شخص کی گرفتاری کے بعد اس کے مزید 2 ساتھیوں نے بھی خودکو پولیس کے حوالے کردیا جب کہ ایک سے پستول بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مشکوک افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیاہے۔

مزید خبریں :