(ن) لیگ کی ریلی میں کوئی سینئر رہنما شامل نہیں، فواد چوہدری


لاہور: تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ (ن) لیگ کی ریلی میں کوئی سینئر رہنما شامل نہیں۔

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کی ریلی کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ جہلم، لالہ موسیٰ، گجرات اور لاہورکے لوگوں کوسمجھ نہیں آرہی کہ معاملہ کیا ہوا، اس طرح چورن بکنے والا نہیں، کوئی سینیر رہنما ریلی میں شامل نہیں۔

فواد چوہدری نے نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے بچوں نے سازش کی اور سستے اسسٹنٹ رکھے لیکن اب مریم، حسن اورحسین نواز بھی آئندہ ہفتے ضمانتیں کراتے دکھائی دیں گے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ فواد حسن فواد کے قریبی شخص کو نیب میں لگایا جارہا ہے۔

مزید خبریں :