ٹیوب لائٹ کی ناکامی: سلمان خان نے ڈسٹری بیوٹرز کو 35 کروڑ ادا کردیئے

بالی وڈاسٹار سلمان خان نے فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد ڈسٹری بیوٹرز کو 35 کروڑ ادا کرکے نقصان کا ازالہ کردیا۔

سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوگئی تھی اور فلم اپنے بجٹ کی رقم ہی بمشکل سے پوری کرپائی تھی۔

فلم کا بجٹ 100 کروڑ سے زائد تھا لیکن فلم بھارت میں 121 کروڑ ہی کما سکی تھی جب کہ فلم کی ناکامی نے مداحوں کے ساتھ ساتھ دبنگ خان کو بھی پریشان کردیا تھا۔

فلم کی کم کمائی کے باعث سنگل اسکرین ڈسٹری بیوٹرز کو بڑا نقصان ہوا تھا اور انہوں نے سلمان خان سے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا تھا۔

ڈسٹری بیوٹرز کو 50 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا تھا جس کا سلمان نے ازالہ کرنے کا وعدہ کیا تھا  جو انہوں نے پورا کردیا ہے۔

سلمان خان نے مختلف ایوارڈز کی تقریبات میں مصروفیت کے باعث اب ڈسٹری بیوٹرز کو نقصان کا 40 فیصد ادا کردیا اور انہوں نے 35 کروڑ سے زائد کی رقم واپس لوٹا دی ہے۔

فلموں کے کاروبار پر گہری نظر رکھنے والے کومل نہتا نے بھی سلو میاں کی جانب سے ڈسٹری بیوٹرز کے نقصان کا ازالہ کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ فلم ٹیوب لائٹ میں میں سلمان خان، سہیل خان اور چینی اداکارہ ژو ژو نے اہم کردار میں نظر آئیں تھی اور کنگ خان بھی مختصر کردار میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :