کھیل
Time 12 اگست ، 2017

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے 38 کھلاڑی شارٹ لسٹ

پاکستان ہاکی فیدریشن نے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے 38 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا۔

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ اکتوبر میں بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کھیل جائے گا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ٹورنامنٹ کے لیے 38 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ پی ایچ ایف کے مطابق کھلاڑیوں کو 2 روز کے ٹرائل کے بعد شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام کا کہنا ہےکہ ٹرائلز میں منتخب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 16 اگست سے کراچی میں لگے گا۔

مزید خبریں :