ایم کیوایم پاکستان اور پیپلزپارٹی میں ایک بار پھر مفاہمت

ایم کیوایم پاکستان اور پیپلزپارٹی میں ایک بار پھر مفاہمت ہوگئی۔

ایم کیوایم پاکستان نے سینیٹ کے انتخابات میں پیپلزپارٹی سے مفاہمت کرتے ہوئے اپنا امیدوار دستبردار کرنے فیصلہ کرلیا۔

کراچی میں بہادر آباد پر واقع ایم کیوایم پاکستان کے مرکز میں متحدہ اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں میں ملاقات جاری ہے، پی پی کے وفد میں نثار کھوڑو، ڈاکٹر عاصم، ناصر حسین شاہ اور مرتضیٰ وہاب شامل ہیں جب کہ متحدہ کی طرف ڈاکٹر فاروق ستار، کنور نوید جمیل اور دیگر رہنما ملاقات میں شریک ہیں۔

ملاقات سے قبل گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا کہ ہم نے ایم کیوایم پاکستان سے متعلق کوئی مطالبہ نہیں رکھا، پیپلزپارٹی سے کراچی کی ترقی کے لیے کام کرنے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ ہمارے مطالبات شہری سندھ کے لیے ہیں۔

کنور نوید جمیل نے کہا کہ ہم مرتضیٰ وہاب کی سینیٹ میں حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور اپنے امیداور کو دستبردار کرتے ہیں۔

مزید خبریں :