Can't connect right now! retry
Advertisement

پاکستان
13 اگست ، 2017

عدالتی فیصلے سے پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے، پرویز الہٰی

مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سےپاکستان کا امیج بہتر ہواہے ،جبکہ نوازشریف عالمی سطح پر بدنام ہوئے ہیں ۔

لاہورسے جاری بیان میں مسلم لیگ ق کے رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنی ریلی میں بھی غریبوں کو روندتے رہے، انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جنگل کا قانون چاہتے ہیں ، انہیں نااہلی کے بعد انقلاب یاد آ یا ہے۔

پرویز الٰہی نے بتایا کہ آئین میں اسمبلی کی مدت درج ہے، وزیر اعظم کی نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ناہل شخص کی کال پر عوام عدلیہ اور فوج کے خلاف باہر نہیں آئیں گے۔

Advertisement