Can't connect right now! retry
Advertisement

شہر شہر
13 اگست ، 2017

کراچی میں رات گئے وقفے وقفے سے ہلکی بارش

کراچی میں رات گئے وقفے وقفے سے ہلکی بارش، محکمہ موسمیات نے آج سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کردی۔

کراچی شہرکےمختلف علاقوں گرومندر، لسبیلہ ، آئی آئی چند ریگر روڈ، صدر اور اولڈ سٹی ایریا میں رات گئے وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہوئی جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے آج سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کی نوی سنا دی ہے جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ، خیبرپختونخوا، ژوب ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں میں بھی بارش کا امکان ہے ۔

Advertisement