پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو بچھڑے 17 برس بیت گئے

پاکستان کی بہترین پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو پرستاروں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے لیکن ان کی آواز آج بھی مداحوں کے کانوں میں گونجتی ہے۔

پاپ گلوکارہ نازیہ حسن 3 اپریل 1965 میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔نازیہ حسن کی پہچان دنیا بھر میں پاکستانی پاپ گلوکارہ سے ہوتی ہے۔ 

نازیہ نےامریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی اور لندن یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کی، قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ وہ اقوام متحدہ کی ثقافتی سفیر کے طور بھی خدمات انجام دیتی رہیں۔ 

نازیہ کو گلوکاری کا بے حد شوق تھا جس کے باعث گلو کاری کا آغاز 10 سال کی عمر سے کیا۔نازیہ حسن نے پاپ گلوکارہ کے سفر میں نا صرف پاکستان میں نام بنایا بلکہ بھارت سے بھی خوب پزیرائی حاصل کی۔

نازیہ حسن جنوبی ایشیا کی سب سے خوبصورت گلوکارہ اور پاپ کوئن مانی جاتی ہیں، خوبصورت گلوکارہ اور دلفریب آواز رکھنے والی پاپ گلوکارہ نے کئی مشہور گانے گائے جن میں آپ جیسا کوئی ، ڈسکو دیوانے ، دوستی، تالی دے تھلے اور ٹیلیفون پیار شامل ہیں۔

گلوکارہ نے متعدد قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کئے۔نازیہ حسن پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ ہیں جنہوں نے فلم فیئر ایوارڈز کا اعزاز 15 سال کی عمر میں اپنے نام کیا۔

30 مارچ 1995 میں نازیہ حسن کی شادی بزنس مین مرزا اشتیاق بیگ سے ہوئی لیکن ذاتی مسائل کے باعث شادی چل نہیں سکی اور نازیہ کے دنیا سے رخصت ہونے سے دس دن قبل طلاق ہوگئ۔

پاپ کوئن 35 سال کی عمر میں 13 اگست 2000 میں پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

خوبصورت پاپ کوئن گلوکارہ نازیہ حسن آج بھی اپنی دلفریب گیتوں کی وجہ سے مداحوں کے دل میں اپنی یادیں تازہ رکھتی ہیں۔ 



مزید خبریں :