چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ اسلام آبادپہنچ گئے

اسلام آباد: چین کےنائب وزیر اعظم وانگ یانگ پاکستان کی 70 سالہ جشن آزادی کی تقاریب میں شرکت کے لیے پاکستان آباد پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وہ اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کریں گے۔

چینی نائب وزیراعظم سی پیک کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب اور یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وانگ یانگ خصوصی دعوت پر پاکستان پہنچے ہیں۔ دورے کے دوران وہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، صدر ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر خارجہ خواجہ آصف سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

مزید خبریں :