وڈیو گیمز دماغی قوت کے لیے خطر ناک قرار

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وڈیو گیمز کی عادت سے دماغی قوت میں کمی آسکتی ہے جس کی وجہ سے دماغ کی کئی بیماریاں رونما ہو سکتی ہیں ۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق وڈیو گیمز کو زیادہ وقت تک کھیلنے سے دماغ کمزور ہوجاتا ہے کیونکہ دماغ کے ہیپو کیمپس کے حصے میں گرے میٹر کی کمی آجاتی ہے جب کہ ہیپو کیمپس دماغ کا سب سے اہم حصہ ہوتا ہے۔

وڈیو گیمز کی عادت دماغ کے ہیپو کیمپس پر منفی اثر ڈالتا ہے جس کے باعث دماغی امراض جیسے شیزوفرینیا، پی ٹی ایس ڈی اور الزائمر کا خدشہ لاحق ہوجاتا ہے۔

محقیقین نے ڈاکٹرز کو خبردار کیا ہے کہ وڈیو گیمز دماغ کی یادداشت کو کمزور کرتے ہیں اس لیے بچوں اور نوعمروں کو دماغی دباؤ سے چھٹکارے کے لیے وڈیو گیمز کھیلنے کا مشورہ نہ دیا جائے یہ ان کی دماغی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے ۔

ماہرین کےمطابق وڈیو گیمز کچھ حد تک دماغ کی تھکن دور کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں لیکن اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ یہ دماغ کے ہیپو کیمپس پر بھی اثر کرتا ہے جو کہ دماغی صلاحیت کے لیے خطرے کی علامت ہے ۔

مزید تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ وڈیو گیمز کھیلنے والے 85 فیصد لوگ دماغی امراض میں مبتلا ہیں کیونکہ جتنا زیادہ وڈیو گیمز کے عادی ہوں گے اتنا ہی ہیپو کیمپس کمزور ہوگا جس کے نتیجے میں ہیپوکیمپس کے سیلز اور ایسٹروفائس ختم ہونے لگے گیں ۔

دماغی قوت کا برقرار رہنا انسانی صحت کے لئے انتہائی ضروری ہے کیونکہ جسم کے تمام اعضاء دماغ کے صحیح طور پر کام کرنے پر مبنی ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :